Monday, May 6, 2024

جب عوام میں نکلوں گا، ریڈ لائن مٹا کر دکھاؤں گا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

جب عوام میں نکلوں گا، ریڈ لائن مٹا کر دکھاؤں گا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
January 11, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگوں کو کہا گیا عمران خان پر ریڈلائن لگا کراسے مائنس کردیا اور اس کا اب کوئی مستقبل نہیں، وہ ایسی باتیں کرنے والوں کو ریڈ لائن مٹا کردکھائیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اورق لیگ کی پارلیمانی پارٹی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کے ایم پی ایز کو لالچ کے ساتھ دھمکیاں بھی دی گئیں پھربھی سب لوگ اپنی جگہ پرہیں۔

انہوں نے کہا پنجاب میں ایک دو روز میں کامیاب ہوں گے۔

عمران خان نے سوال اٹھایا کہ کیا پاکستان بنانا ریپبلک بن چکا ہے،انہوں نے عدلیہ سے اپیل کی کہ وہ ان کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرے۔

عمران خان نےکہا کہ وہ سیاست نہیں جہاد کررہے ہیں،ان کی ٹانگ جب بھی ٹھیک ہوئی تو وہ سڑکوں پرہوں گے،انہوں نے کہا خود کو جمہوری کہنے والے الیکشن سے ڈرے ہوئےہیں۔