Friday, April 19, 2024

جب نمبر پورے ہوں گے تو تحریک عدم اعتماد آئے گی، شاہد خاقان عباسی

جب نمبر پورے ہوں گے تو تحریک عدم اعتماد آئے گی، شاہد خاقان عباسی
February 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے جب نمبر پورے ہوں گے تو تحریک عدم اعتماد آئے گی۔

 اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا موجودہ حکومت کی تاریخ کرپشن سے بھری ہے۔ اگر ایسی ہی رفتار رہی تو عمران خان دنیا کے کرپٹ ترین وزیراعظم ہوں گے۔ انہوں نے چیئرمین نیب اور سابق مشیر احتساب بیوروسے ایک بار پھر عوام کے سامنے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کر دیا، کہاعوام کو بتایا جائے عہدے پر رہتے ہوئے اثاثے کیسے بنائے۔

 شاہد خاقان عباسی نے کہا سیاسی جماعتوں کے آپس میں رابطے رہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے خود پی ڈی ایم چھوڑی۔ پیپلزپارٹی نے اگر پی ڈی ایم میں واپس آنا ہے تو اعتماد بحال کرنا ہو گا۔