وزیرآباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی کارکن ابتسام کا کہنا تھا کہ جب حملہ آور کو پکڑا تو جان کی پرواہ نہیں تھی۔
پی ٹی آئی کے بہادر کارکن ابتسام نے حملہ آور کے ارادے خاک میں ملادیئے۔ کارکن کی بہادری نے کئی جانیں بچالیں!
پی ٹی آئی کارکن ابتسام کا کہنا تھا کہ جب حملہ آور کو پکڑا تو جان کی پرواہ نہیں تھی، حملہ آور نے جب پستول نکالی اور لوڈ کر رہا تھا تو اُسے پکڑنے کی کوشش کی، اس دوران اس کا نشانہ چُوک گیا، ایک فائر ہوا جو نیچے لگا۔ حملہ آور نے بھاگنے کی کوشش کی تو اس کے تعاقب میں بھاگا اور پھر پولیس نے بھی اسے حراست میں لے لیا۔