Thursday, April 18, 2024

یہ ساڑھے 3 سال سے این آر او لانے کی کوشش کررہے ہیں، وزیراعظم

یہ ساڑھے 3 سال سے این آر او لانے کی کوشش کررہے ہیں، وزیراعظم
April 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ 3 سال این آر او لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ 

سوموار کے روز پروگرام ’’ آپ کا وزیراعظم آپکے ساتھ ‘‘ میں عوام سے ٹیلیفونک خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر آپ کے سوالوں کے جواب دینے کا فیصلہ کیا۔ جب ہم نے الیکشن کا اعلان کردیا تو یہ الیکشن کمیشن میں کیا کررہے ہیں؟

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کے پاس جاکر عوامی حکومت لانا بہتر یا بیرونی سازش کا حصہ بننا؟ کہا کہ اپوزیشن کہتی تھی کہ حکومت اور سلیکٹڈ اور نااہل ہے۔ مزید کہا کہ نواز شریف مجرم ہیں اور ان کے بیٹے باہر بھاگے ہوئے ہیں۔