Friday, April 19, 2024

جاوید صادق نے عمران خان کے الزامات مسترد کردیئے

جاوید صادق نے عمران خان کے الزامات مسترد کردیئے
October 26, 2016
لاہور(92نیوز)بزنس مین جاوید صادق نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا ہے ۔ نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے الزامات کو مسترد کرتا ہوں ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ  وزیراعلیٰ شہباز شریف نے مجھے اور میری کمپنیوں کو کوئی پراجیکٹ نہیں دیا ہے ۔ شہبازشریف  چین کی کمپنیوں کو  پاکستان میں پراجیکٹ کے لئے حوصلہ دیتے ہیں۔