Friday, April 19, 2024

جاتا دسمبر بھیگ گیا، ملک کے بیشتر حصوں میں بارش

December 29, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - جاتا دسمبر بھیگ گیا، ملک کے بیشتر حصوں میں بارش ہوئی، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ 

پنجاب اور بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی برسات سے سردی کی شدت بڑھ گئی، لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش ہوئی، کہیں رم جھم تو کہیں بادل خوب برسے، فضائی آلودگی میں کمی آگئی۔

بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، مستونگ، قلات، زیارت، سنجاوی اور چاغی میں بادل برسے، موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، ڈیرہ الہ یار اور جعفر آباد میں سیلاب متاثرین کی مشکلات بڑھ گئیں، محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب، بلوچستان، پختونخوا، میں بادل برستے رہیں گے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کے ساتھ برف باری بھی ہوسکتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق بارش سے خشک سردی کم ہوئی جس کے بعد بیماریوں میں کمی آئے گی۔

کل بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔