Thursday, April 18, 2024

جاسوسی کے الزام میں برطانوی نائب سفیر اور پولش پروفیسرکی گرفتاری کی اطلاعات ،ایرانی میڈیا

جاسوسی کے الزام میں برطانوی نائب سفیر اور پولش پروفیسرکی گرفتاری کی اطلاعات ،ایرانی میڈیا
July 7, 2022 ویب ڈیسک

تہران (92 نیوز) - جاسوسی کے الزام میں برطانوی نائب سفیر اور پولش پروفیسرکی تہران میں گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جاسوسی کے الزام میں پولش پروفیسرسمیت دیگر غیرملکی بھی گرفتار ہیں۔ غیر ملکیوں کی گرفتاری انٹیلیجنس کارروائی کے دوران عمل میں آئی۔ گرفتار غیرملکیوں پر فوجی مشقوں کے دوران حساس مقامات کے سیمپل اور تصاویر لینے کا الزام ہے۔

صحرا میں پاسداران انقلاب نے ایرو اسپیس میزائل مشقیں کی تھیں۔ برطانوی ایلچی کو معافی مانگنے پر علاقہ سے نکال دیا گیا تھا۔ پولینڈ کی یونیورسٹی کا پروفیسر ماکیج والکزاک سیاحت کے لئے آیا تھا۔ ایران میں آسٹریا کی ثقافتی اتاشی کا شوہر بھی پکڑا گیا۔

ادھر برطانوی وزارت خارجہ نے ایران میں اپنے نائب سفیر کی گرفتاری کی تردید کر دی۔