Saturday, July 27, 2024

جاپانی کمپنی نے ارب پتی افراد کے لیے میکا روبوٹ ’آرکھاز‘ بنا لیا

جاپانی کمپنی نے ارب پتی افراد کے لیے میکا روبوٹ ’آرکھاز‘ بنا لیا
August 24, 2023 ویب ڈیسک

ٹوکیو (92 نیوز) - جاپانی کمپنی نے ارب پتی افراد کے لیے میکا روبوٹ ’آرکھاز‘ بنا لیا۔

انسان کی طرح دکھنے والے اس روبوٹ کو انسانی کی آپریٹ کرتا ہے، کمپنی نے ساڑھے چار میٹر لمبے روبوٹ کا نام ’آرکھاز‘ رکھا ہے۔

روبوٹ کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ٹانگوں کی مدد سے چل سکتا ہے، ڈرائیو موڈ پر آکر پہیوں کے ذریعے سڑک پر دوڑتا ہے، مختلف زاویے دکھانے کیلئے اس میں 26 کیمرے نصب ہیں، آپریٹر روم میں چلانے والے کے سامنے ایک ٹچ اسکرین بھی موجود ہے۔

اس ربوٹ کو ریموٹ سے بھی چلایا جاسکتا ہے، اگر آپ یہ روبوٹ خریدنا چاہتے ہیں تو آپ کو کم ازکم 27 لاکھ، 50 ہزار ڈالر خرچ کرنا ہوں گے۔