Thursday, April 25, 2024

جاپانی گلوکاروں کی شام موسیقی میں شاندار پرفارمنس‘ حاضرین جھوم اٹھے

جاپانی گلوکاروں کی شام موسیقی میں شاندار پرفارمنس‘ حاضرین جھوم اٹھے
October 23, 2016
لاہور (92نیوز) نیشنل آرٹ گیلری میں جاپانی میوزیکل شام کا انعقاد کیا گیا جس میں حاضرین جاپانی گلوکاروں کی آواز میں پاکستانی گانے سن کر جھوم اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق جاپانی سفارتخانے کے زیر اہتمام پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور جاپانی سکول کے تعاون سے میوزیکل شام منعقد کی گئی جس میں جاپانی رقص اور گانوں کے ساتھ ساتھ محفل کو پاکستان کے علاقائی گیتوں سے بھی سجایا گیا۔ جاپانی سفارت خانے کے شعبہ پبلک افیئرز کے انچارج کستونوری کشیدہ نے اس موقع پر مشہور پنجابی صوفی میوزک پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لئے۔ پاکستانی موسیقاروں اور جاپانی زبان سیکھنے والے شوقین افراد نے بھی جاپانی میوزک بڑی مہارت سے پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔