Tuesday, April 23, 2024

جاپانی ماہر حیاتیات نے خلیات پر تحقیقی کام کر کے طب کا نوبل انعام جیت لیا

جاپانی ماہر حیاتیات نے خلیات پر تحقیقی کام کر کے طب کا نوبل انعام جیت لیا
October 4, 2016
لندن (ویب ڈیسک) طب کے شعبے میں 2016ءکا نوبل انعام جاپانی ماہر حیاتیات یوشینوری اوشومی لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق جاپانی بیالوجسٹ یوشینوری اوشومی نے دریافت کیا ہے کہ خلیے فضلے کو ری سائیکل کر کے صحتمند رہتے ہیں۔ انہوں نے ان جینز کو ڈھونڈنے پر کام کیا جو آٹوفیگی یعنی خلیات کے سیلف ایٹنگ یا خودخوری کے عمل کا انتظام کرتے ہیں اور انہی جینز میں خرابیاں بیماریوں کی وجہ بنتی ہے۔ آٹوفیگی کے عمل کی بندش کا تعلق ڈیمنشیا جیسی بڑھاپے میں ہونے والی کئی بیماریوں سے ہے اور اب ایسی دواوں کی تیاری کا عمل جاری ہے جو کینسر سمیت مختلف بیماریوں میں آٹوفیگی کے عمل کو ہدف بنا سکیں۔ رواں برس طب کے نوبل انعام کے لیے 270 سے زیادہ سائنسدانوں کو نامزد کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر اوشومی کو نوبل انعام کیساتھ 80 لاکھ سویڈش کرونا (9 لاکھ 36 ہزار ڈالر) کی رقم بھی ملے گی۔