Friday, May 3, 2024

جاپان، شدید برفباری سے اموات 17 ہو گئیں، 93 افراد زخمی

جاپان، شدید برفباری سے اموات 17 ہو گئیں، 93 افراد زخمی
December 28, 2022 ویب ڈیسک

ٹوکیو (اے پی پی) - جاپان کے مختلف حصوں میں بھاری برف باری کے باعث حادثات کے نتیجے میں اموات 17 ہو گئی ہیں۔

جاپان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق دسمبر کے وسط سے اب تک ملک کے شمالی اور مغربی صوبوں میں بھاری برفباری کی وجہ سے روزمرّہ معمولاتِ زندگی مفلوج ہو گئے ہیں۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے محکمہ ’’شوبوچو‘‘ کی طر ف سے جاری بیان کے مطابق برفباری کی وجہ سے آفات و حادثات کے نتیجے میں اموات کی تعداد 17 اور زخمیوں کی تعداد 93 ہو گئی ہے۔

جاپان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمال مشرقی صوبوں کے متعدد علاقوں میں معمول سے 3 گنا زیادہ برف پڑ چکی ہے۔ قومی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید برفباری کی وجہ سے فضائی و ریلوے کے ذریعے سفر میں بھی تعطل کا سامنا ہے۔