جاپان کا روبوٹک جراسک پارک بنانے کا فیصلہ

ٹوکیو(ویب ڈیسک)جاپان نے روبوٹک جراسک پارک بنانے کا منصوبہ بنالیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق جاپان نے روبوٹک جراسک پارک بنانے کا منصوبہ بنالیا ہے ۔ اس جدید پارک میں ٹیکنالوجی کی مدد سے چلنے والے ڈائنو سارز سیاحوں کو لطف اندوز کریں گے جبکہ اس پارک میں داخلے کی ٹکٹ بھی مناسب رکھی جائیگی ۔ دوسری طرف اس اہم منصوبے پر کام کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے ۔