Thursday, April 25, 2024

جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف پشاور میں بھی مقدمات درج

جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف پشاور میں بھی مقدمات درج
September 20, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - ن لیگی رہنماؤں میاں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف پشاور میں بھی مقدمات درج کردیئے گئے۔

نون لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمات کا اندراج جاری ہے، مریم اورنگزیب اور جاویدلطیف کے خلاف مقدمات رحمان بابا پولیس اسٹیشن میں درج کیے گئے ہیں۔ مقدمے کے متن میں 14 ستمبر کو سرکاری ٹی وی پر نشر ایک پریس کانفرنس کا حوالہ دیا گیا ہے۔

اس سے قبل لاہور اور بونیر میں بھی لیگی رہنماؤں پر دہشت گردی کا پرچہ کٹ چکا، عمران خان کیخلاف مذہبی معاملات پر بیان دیکر عوام کو اشتعال دلانے کا الزام لگایا گیا۔