Sunday, September 8, 2024

جاوید آفریدی نے چیلسی کلب خریدنے کی خواہش ظاہر کردی

جاوید آفریدی نے چیلسی کلب خریدنے کی خواہش ظاہر کردی
March 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - انگلش فٹبال کلب چیلسی کے مالک کا کلب بیچنے کا عندیہ دیدیا، پاکستانی بزنس مین اور پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی نے چیلسی کلب خریدنے کی خواہش ظاہر کردی۔

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے مالک اور پاکستان کے معروف بزنس مین جاوید آفریدی نے انگلش فٹبال کلب چیلسی کو خریدنے پر نظریں مر کوز کر لیں، جاوید آفریدی برطانوی فٹ بال کلب چیلسی خریدنے کے امیدواروں میں شامل ہو گئے۔

جاوید آفریدی نے غیر ملکی میڈیا کوا یک انٹر ویو میں کہا کہ وہ سعودی اور برطانوی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر چیلسی کی ملکیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جاوید آفریدی کی جانب سے چیلسی کلب خریدنے میں اس وقت دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے جب چیلسی کلب کے مالک روس سے تعلق رکھنے والے رومن ابرامووچ نے چیلسی کلب کو فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رومن ابرامووچ نے کلب فروخت کرنے کی قیمت چار ارب امریکی ڈالر مقر ر کی ہےاور کلب کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم روس یوکرین جنگ کے متاثرین کو عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔