Wednesday, April 24, 2024

جامعہ کراچی خودکش حملہ، فرانزک ماہرین کا حملہ آور کی رہائش گاہوں کا دورہ، شواہد جمع کئے

جامعہ کراچی خودکش حملہ، فرانزک ماہرین کا حملہ آور کی رہائش گاہوں کا دورہ، شواہد جمع کئے
May 11, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - جامعہ کراچی خودکش حملے کی تحقیقات میں فرانزک ماہرین نے حملہ آور کی تین رہائش گاہوں کا دورہ کیا اور شواہد جمع کئے۔

جامعہ کراچی خود کش دھماکہ کیس میں نئی پیشرفت ہو گئی۔ دھماکے سے قبل مبینہ خودکش بمبار خاتون کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی۔ ویڈیو شاہراہ فیصل پر مقامی ہوٹل کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون مبینہ طور پر اپنے شوہرسے ملنے آئی۔ خاتون کے ہمراہ دو بچے بھی تھے۔ خاتون نے اپنے کاندھے پر کالے رنگ کا بیگ بھی لٹکا رکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں دھماکے کے دوران اسی بیگ کو استعمال کیا گیا۔ خاتون بچوں کو شوہر کے حوالے کرنے آئی تھی۔ خود کش  بمبار خاتون کے شوہر کو گرفتار کرنے کیلئے اسی ہوٹل میں چھاپہ مارا گیا تھا۔ ہوٹل ریکارڈ میں شوہر اور افتخار نامی شخص کی انٹری ہوتی تھی۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے فرانزک ماہرین کے ہمراہ حملہ آور کی رہائش گاہوں کے چھاپے مارے۔ فرانزک ماہرین نے خودکش حملہ آور کے تین رہائشی مقامات سے شواہد جمع کیے۔ دھماکہ خیز مواد کی ممکنہ موجودگی اور بم کی تیاری کے حوالے سے بھی شواہد اکھٹے کی گئے۔ حملے کی ممکنہ معاون خاتون کے فنگر پرنٹس لفٹ دینے والی گاڑی سے حاصل کیے گئے۔