جامعہ کراچی خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار گرفتار

کراچی (92 نیوز)– جامعہ کراچی خودکش حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، سی ٹی ڈی نے دھماکے کا ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار گرفتار کرلیا۔
جامعہ کراچی خودکش حملے کے مبینہ سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ داد بخش کو 16 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے ایک اہم دہشت گرد شعیب کو گرفتارکرلیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گرد کو ٹیکنیکل سپورٹ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزم جامعہ کراچی میں خودکش حملہ کرنے والی خاتون کے شوہر کا قریبی دوست ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشت گرد بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے میں ملوث ہے۔ اس کےعلاوہ وہ چائینزانجینئرز کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنانے میں ملوث رہا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گرد نے بارودی مواد بنانے کی تربیت بھی حاصل کی ہوئی ہے۔
جامعہ کراچی خود کش حملے میں چائینزاساتذہ سمیت چار افراد نشانہ بنے تھے۔