Wednesday, May 1, 2024

جام عبدالکریم کی وطن واپسی سے پہلے ہی ناظم جوکھیو کے ورثا نے خون معاف کر دیا

جام عبدالکریم کی وطن واپسی سے پہلے ہی ناظم جوکھیو کے ورثا نے خون معاف کر دیا
March 30, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کی وطن واپسی سے پہلے ہی ناظم جوکھیوکے ورثا نے خون معاف کر دیا۔

ناظم جوکھیو کے اہلخانہ نے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم سمیت تمام ملزموں کو معاف کر دیا۔ ناظم جوکھیوکی بیوہ شیریں جوکھیو کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ، کہا وہ بہت مجبور ہے ان کے گھر والوں نے بھی ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔ اپنے بچوں کی خاطر انہوں  نے سب ملزمان کو چھوڑ دیا۔ میں نے فیصلہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑا ہے۔ جنہوں نے میرا ساتھ دیا میں ان کی شکر گزار ہوں ۔ اس ویڈیو کے ذریعے سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں مزید نہیں لڑ سکتی ۔ میں وفادار عورت ہوں ،کیس لڑنا چاہتی تھی لیکن میرے اپنوں نے ہی میرا ساتھ چھوڑ دیا ۔