کراچی (92 نیوز) - پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے کراچی پہنچ گئے۔
ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم بھی دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔ جام عبدالکریم غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے رات گئے کراچی پہنچے۔
سندھ کے وزیر امتیاز شیخ اور سہیل انور سیال نے ایئرپورٹ پر جام عبدالکریم کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے حفاظتی ضمانت کے کاغذات ہونے پر جام عبدالکریم کو گرفتار نہیں کیا۔
جام عبدالکریم وزیراعظم عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے اسلام آباد جائیں گے۔
دو دن پہلے مقتول ناظم جوکھیوکی بیوہ بھی تمام ملزمان کومعاف کرنے کا بیان دے چکی ہیں۔
ادھر جام عبدالکریم سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے جام عبدالکریم کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری گیارہ اپریل تک منظور کر لی۔