Tuesday, May 21, 2024

جعلی اکاؤنٹس کیس ، تین کرپشن ریفرنسز خارج کرنیکی آصف زرداری کی درخواستیں مسترد

جعلی اکاؤنٹس کیس ، تین کرپشن ریفرنسز خارج کرنیکی آصف زرداری کی درخواستیں مسترد
September 23, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں تین کرپشن ریفرنسز خارج کرنیکی آصف علی زرداری کی درخواستیں مسترد کر دیں ۔

احتساب عدالت اسلام آباد کا بڑا فیصلہ ، میگا منی لانڈرنگ میں  پارک لین اور ہریشن اینڈ کمپنی ریفرنسز خارج کرنے کےلیے آصف علی زرداری کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں ۔

جج اعظم خان نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا،عدالت نے قرار دیا کہ تینوں کرپشن ریفرنسز پر سابق صدر پرفرد جرم عائد کی جائے ۔ آصف علی زرداری کو جعلی بینک اکائونٹس ریفرنسز میں بری نہیں کیا جاسکتا، عدالت نے عدالت آصف علی زرداری سمیت تمام ملزمان کو 28 ستمبر کو طلب کرلیا۔

احتساب عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ 17 ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔