Thursday, April 25, 2024

جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری
October 15, 2020

اسلام آباد  ( 92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری  کر دے گئے ، نیب  نے وارنٹ گرفتاری 8ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں جاری کیے ،نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری جواب بھی جمع کرا دیا۔

سابق صدر آصف زرداری کے لیے ایک اور مشکل آگئی ، نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس  میں آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے  ۔ نیب کے مطابق آٹھ ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں وارنٹس جاری کئے گئے۔

نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں  تحریری جواب داخل کرا دیا گیا ،  آٹھ ارب کی ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی دراخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی، تفتیشی ٹیم نے چیئرمین نیب سے وارنٹس گرفتاری کی درخواست کر رکھی تھی۔

گذشتہ سماعت پر نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ بھی کیا تھا۔