Saturday, April 20, 2024

جعلی اکاؤنٹس کیس ، آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں پانچ نومبر تک توسیع

جعلی اکاؤنٹس کیس ، آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں پانچ نومبر تک توسیع
October 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں پانچ نومبر تک توسیع کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی۔ نیب نے مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ نیب نے وارنٹ گرفتاری 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں جاری کیے ۔ نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری جواب بھی جمع کرا دیا۔ دوسری طرف نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملزم شفقت ممتاز کو کراچی سے گرفتار کر لیا۔