Friday, April 26, 2024

ہالی ووڈ فلم “جیک ریچر نیور گو بیگ “  آج ریلیز ہوگی

ہالی ووڈ فلم “جیک ریچر نیور گو بیگ “  آج ریلیز ہوگی
October 21, 2016
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی ہیں  ایکشن ہیرو ٹام کروز کے دیوانے ہو جائیں تیارہالی ووڈ فلم ”جیک ریچر نیور گو بیک“ آج سینما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے لند ن میں فلم کا شاندار پریمیئر ہوا جس میں  فلم کی کاسٹ نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ تفصیلا تکےمطابق ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ” جیک ریچر نیور گو بیک“ آج سینما گھروں کی زینت بنے گی، لندن میں فلم کا شاندار پریمیئر ہوااور فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے ۔ شائقین کی بڑی تعداد اپنے ہیروز کو ایک جھلک دیکھنے کے لیے امڈ آئی اور موقع ملتے ہی ہالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں فلم کی ہدایات ایڈورڈ زیوک نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں ٹام کروز، کوبی سملڈرز، پیٹرک ہیوسنگر، ایلڈس ہوگ،ڈینیکا یروش اور ہالٹ میک کلینی شامل ہیں۔