Saturday, April 27, 2024

عمران خان کو کچھ ہوا تو حالات قابو میں نہیں رہیں گے، اسد عمر

عمران خان کو کچھ ہوا تو حالات قابو میں نہیں رہیں گے، اسد عمر
May 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنما اسدعمر کا کہنا ہے عمران خان کو کچھ ہوا تو حالات قابو میں نہیں رہیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا فیصلہ سازی کرنے والے کان کھول کر سن لیں اگر بروقت فیصلے نہ کئے تو تاریخ معاف نہیں کرتی۔ کوئی سمجھتا ہے کہ دھونس، تشدد اور اسلحے کا استعمال کر سکتا ہے تو غلط فہمی ہے۔ ہم نے سکیورٹی کے انتظامات کر لئے ہیں۔ انہوں نے کہا فیصلوں کا وقت آ گیا ہے۔ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو قوم معاف نہیں کرے گی۔

 اسد عمر نے مزید کہا کہ بیرونی سازش کے ذریعے پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی۔ ملک میں سیاسی افراتفری کا بہترین حل فوری انتخابات ہیں۔