Thursday, May 2, 2024

چارسوویں ٹیسٹ میں کپتانی کرنے اعزاز کی بات ہے: مصباح الحق

چارسوویں ٹیسٹ میں کپتانی کرنے اعزاز کی بات ہے: مصباح الحق
October 12, 2016
دبئی(ویب ڈیسک)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ 400ویں ٹیسٹ میں کپتانی کر نا اعزا زکی بات ہے۔ تاریخی ٹیسٹ سے قبل شاہینوں کے کپتان مصباح الحق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ چارسوویں ٹیسٹ میں گرین شرٹس کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ یونس خان کی غیر موجودگی میں بابر اعظم کی فارم ہمارے لئے سود مند ثابت ہو سکتی ہے ۔