Friday, April 26, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس غیر آئینی قرار دیدیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس غیر آئینی قرار دیدیا
April 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس غیر آئینی قرار دے دیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

توہین عدالت کو قابل دست اندازی جرم بنانے والی پیکا کی شق 20 کو عدالت نے آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم قرار دیا۔ عدالت نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے آج دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

عدالت نے پیکا قانون پر ایف آئی اے کا اختیار سے تجاوز پر انکوائری کا حکم دیدیا۔ سیکرٹری داخلہ ایف آئی اے حکام کے خلاف انکوائری کرکے 30 روز میں رپورٹ دیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے پیکا سیکشن 20 کے تحت درج مقدمات بھی خارج کردئیے گئے۔