اسلام آباد (92 نیوز) -عدالت نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 31 مئی تک جواب طلب کر لیا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ مریم ملک کی ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔پٹیشنر کی جانب سے ایمان مزاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں اور موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ کو ایف آئی اے نے نوٹس جاری کیا۔
چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے کہ پہلے تو آپ دوسرے لوگوں کی طرف سے پیش ہوتی تھیں۔اب ان کی طرف سے پیش ہو رہی ہیں۔ایمان مزاری نے کہا کہ کیونکہ ایف آئی اے کی جانب سے پرانی پریکٹس ابھی بھی جاری ہے۔