Saturday, April 20, 2024

اسلام آباد میں وزیراعظم نے گرین اور بلیو لائن بس سروس کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد میں وزیراعظم نے گرین اور بلیو لائن بس سروس کا افتتاح کر دیا
July 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے گرین اور بلیو لائن بس سروس کا افتتاح کر دیا۔

گرین لائن بھارہ کہو تا پمز اسپتال اور بلیو لائن کورال تا پمز اسپتال چلے گی ۔ گرین لائن اور بلیو لائن میں تیس بسیں شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا اسلام آباد اور راولپنڈی کے عوام ایک اور سفری سہولت سے فیض یاب ہونے والے ہیں۔ خوشی ہے بس سروس سے اسلام آباد کے شہری فائدہ اٹھا سکیں گے۔ بس میں امیر اور غریب دونوں افراد سفر کریں ۔ گرین لائن اور بلیو لائن اسلام آباد ،راولپنڈی کے عوام کی بہت بڑی خدمت ہے۔ عوام گرین لائن اور بلیو لائن سروس میں ایک ماہ کے لیے فری سفر کر سکیں گے۔ ایک ماہ کے لئے گرین اور بلیو لائن سروس مفت فراہم کی جائے ۔

 شہباز شریف نے کہا دنیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافے نے سب کو پریشان کر رکھا ہے۔ اللہ کا شکر ہے دنیا میں تیل کی قیمتوں میں کچھ  کمی ہوئی ہے۔ ملک میں مہنگائی کا سلسلہ پچھلے چار سال سے جاری ہے۔ دنیا میں تیل کی قیمت کم ہونے سے بجلی سستی ہو گی۔