Thursday, April 25, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ، تحریک انصاف رہنماؤں پر دائر مقدمات پر ہراساں کرنے سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ، تحریک انصاف رہنماؤں پر دائر مقدمات پر ہراساں کرنے سے روک دیا
May 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - تحریک انصاف کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔ تحریک انصاف رہنماؤں پر دائر مقدمات پر عدالت نے ہراساں کرنے سے روک دیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ فواد چودھری کے خلاف آئندہ سماعت تک کارروائی نہ کی جائے۔ فواد چودھری کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ شہبازگل کی حفاظتی ضمانت منظور کرکے وطن واپسی پر گرفتاری سے روک دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے اسلام آباد میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کی حفاظتی ضمانت قبول کرلی۔ فواد چودھری کی گرفتاری اسپیکر اسمبلی کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکتی، عدالت نے اگلے ہفتے تک حکومت کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روک دیا ہے۔