Thursday, March 28, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ، شہباز گل کی گرفتاری روکنے کے حکم میں 9 مئی تک توسیع

اسلام آباد ہائیکورٹ، شہباز گل کی گرفتاری روکنے کے حکم میں 9 مئی تک توسیع
May 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر شہباز گل کی گرفتاری روکنے کے حکم میں 9 مئی تک توسیع کردی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر شہباز گل کا کیس توہین مذہب کے دیگر کیسز کے ساتھ منسلک کرنے کا بھی حکم دیدیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے تنقید کو ویلکم کرتے ہیں لیکن اگر آئین اور اداروں کا احترام نہیں ہو گا تو پھر افراتفری ہو گی۔ سیاسی جماعتیں رائے عامہ ہموار کرتی ہیں، پولیٹیکل لیڈر کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے۔