Friday, April 19, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات روک دیئے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات روک دیئے
February 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات روک دیئے۔ ایکٹ کی بجائے آرڈیننس کے تحت شروع بلدیاتی انتخابات کی کاروائی روک دیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے وفاقی دارلحکومت میں آرڈیننس کے ذریعے بلدیاتی انتخابات کرانے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزاروں کے وکیل قاضی عادل نے عدالت کے استفسار پر کہا کہ اس وقت آرڈیننس معطل کرنے کی ضرورت نہیں مگر ایکسرسائز کو روکا جائے۔ عدالت نے مزید استفسار کیا کہ آرڈیننس اگر معطل نہیں کرتے تو سسٹم کیسے معطل کرے؟ قاضی عادل نے جواب دیا کہ کہ پھر لوکل گورنمنٹ آرڈیننس ہی معطل کیا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایسے کیسے آرڈیننس کو معطل کیا جائے، کوئی قانون تو بتائیں۔

عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ نارمل حالات میں کیوں آرڈیننس جاری کیا گیا ؟ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ وزارت داخلہ دس دن میں ڈیٹا دے نہیں تو ہم 2015 ایکٹ کے تحت الیکشن کرائیں گے۔ آرڈیننس اس وجہ سے جاری کیا کیونکہ الیکشن کمیشن نے 25 نومبر کی ڈیڈ لائن تھی۔

اس پر عدالت نے کہا کہ اسکا مطلب ہے کہ آپ الیکشن کمیشن سے ڈر گئے ؟ الیکشن کمیشن کو روک دیتے ہیں۔.آپ آرڈیننس قومی اسمبلی کے سامنے پیش کر دیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی۔