Friday, May 17, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کی دو کیسوں میں ضمانت میں 9 مئی تک توسیع

اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کی دو کیسوں میں ضمانت میں 9 مئی تک توسیع
May 4, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی دو کیسوں میں ضمانت میں 9 مئی تک توسیع کردی۔

عمران خان کی دو کیسوں میں ضمانت میں 9 مئی تک توسیع ، عمران خان کو شاہ نواز رانجھا اور اداروں کیخلاف بغاوت کے اکسانے کے مقدمہ میں توسیع دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دہشت گردی کے سات دیگر مقدمات میں عمران خان کو دس روزہ حفاظتی ضمانت دے دی۔ عدالت نے عمران خان کو دس دن میں انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کر نے کی ہدایت کردی۔

دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے یہ تاثر نہ لیں کہ کوئی آپ کو گرفتار کرے گا، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا آپ نے ابھی تک تفتیش بھی جوائن نہیں کی، طبی بنیادوں پر استثنی کی درخواست کے ساتھ سرکاری اسپتال کی رپورٹ لگائی جائے۔