Friday, May 3, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو رہا کرنے کا حکم
May 24, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما اسدعمر کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیدی۔ 

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسد عمر کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسد عمر کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کے دو ٹویٹس ہیں وہ تو فوراً ڈیلیٹ کروائیں۔ جس پر اسد عمر کے وکیل نے کہا کہ پریس کانفرنس تو ہم نہیں کریں گے۔ اگرچہ یہ خبر ہے ،لیکن ہم آپ کے حکم کی تعمیل کریں۔ بابر اعوان نے اسد عمر کو عدالت میں پیش کرنے کی استدعا کی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اسد عمر کے خلاف کیسز میرے سامنے ہیں۔ اگر میں کوئی آرڈر کر دوں تو کل کیا ہوگا مجھے نہیں معلوم۔ جس پر بابر اعوان نے کہا کہ ہم نے کیسوں کی تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست دی تھی۔ ہم چاہتے ہمیں دو دن دے دیں تاکہ اگر رہائی ہو تو ہم متعلقہ عدالت میں سرینڈر کر دیں۔ جو کریمنل کیس درج ہیں ہم ان میں حفاظتی ضمانت چاہتے ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے شاہ محمود قریشی کو بھی بیان حلفی جمع کرانے کا کہا تھا۔۔اس میں یہی تھا کہ 144 سیکشن کی خلاف ورزی نہ ہو۔ بابر اعوان نے کہا کہ اس سے قبل لوگ عدالتوں کو دھمکیاں دیتے رہے۔ احتجاج ہمارا حق ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جن دو کیسوں میں ضمانت مانگ رہے ہیں وہ فیصلہ محفوظ کر رہے ہیں۔