Tuesday, April 23, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ، حنیف عباسی کو عوامی عہدہ رکھنے سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ، حنیف عباسی کو عوامی عہدہ رکھنے سے روک دیا
May 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد ہائی کورٹ نے حنیف عباسی کو عوامی عہدہ رکھنے سے روک دیا۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے حنیف عباسی کے وکیل کی درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سزا یافتہ شخص عوامی عہدہ رکھنے کا اہل نہیں ہے۔ معاون خصوصی کا کام وزیراعظم کو مشاورت فراہم کرنا ہے جو بغیر نوٹیفکیشن کے کیا جا سکتا ہے۔ اُمید ہے کہ حنیف عباسی اگلی سماعت تک عہدہ نہیں سنبھالیں گے۔

ادھر سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے سوال کیا کہ ملک بھر میں چور اور غدار کے نعرے گونج رہے ہیں، نواز شریف نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے تھے۔ اب وہ الیکشن کرانے کیوں نہیں آتے؟

اُنہوں نے کہا کہ حکومت ایف آئی اے کے لوگوں کو تبدیل کر کے اپنے من پسند افراد کو تعینات کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک بھر کی عدالتوں سے مقدمات واپس لیے جا رہے ہیں۔