Thursday, April 18, 2024

اسحاق ڈار نے دھرنے والوں کو لتاڑ دیا

اسحاق ڈار نے دھرنے والوں کو لتاڑ دیا
October 22, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے دھرنے والوں کو لتاڑدیا کہتے ہیں ساری عمرانتظارکرتے رہوگےنصیب میں ہوگا تو اقتدار ملے لگاخدارا معیشت پر سیاست نہ کرو اورملک کو چلنے دو۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار دھرنے والوں پر خوب برسے۔ا ن کا کہنا تھا کہ کچھ بیمار ذہن کے لوگ نوکریاں چاہتے ہیں وہ سوچتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت رہی تو ہمارا چانس ختم ہوجائیگا کہتے ہیں تمہاری نیت ٹھیک نہیں اگر نصیب میں ہوگا تو اقتدار ملے لگا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے ایوارڈز نہیں چاہئیں  یونیورسٹی کے زمانے سے گولڈ میڈل لیتا رہا ہوں ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری دیکھ کر کچھ لوگوں کو ڈائریا ہوگیا۔ اس موقع پرتاجروں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈارکومیڈل پہنایا۔ سینیٹر الیاس بلوراسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز اور مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔