Saturday, April 20, 2024

اسحاق ڈار سے چینی وفد کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے  امور پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار سے چینی وفد کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے  امور پر تبادلہ خیال
October 25, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ کیرک کی کامیابی کے لیے چین اور علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق کیرک کانفرنس میں شریک چین کے ایک وفد نے نائب وزیر لیو کن کی سربراہی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سی پیک چین اور پاکستان سمیت پورے خطے کے لیے ترقی لائے گا۔ کیرک کی بہتری کے لیے چین کی سفارشات کی حمایت کرتے ہیں۔ چینی وفد کے سربراہ نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چائنہ کی قیادت کا مشترکہ وژن ہے، ٹرانسپورٹ اور انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری بہترین اقدام ہے۔