Tuesday, April 23, 2024

عراق : انبار پر داعش کا حملہ پسپا‘ کردوں نے بعشیقہ کو آزاد کرا لیا

عراق : انبار پر داعش کا حملہ پسپا‘ کردوں نے بعشیقہ کو آزاد کرا لیا
October 24, 2016
بغداد (ویب ڈیسک) عراقی فوج نے مغربی صوبے انبار میں داعش کا حملہ پسپا کر دیا جبکہ کرد ملیشیا نے داعش کے زیر کنٹرول علاقے بعشیقہ کو آزاد کرا لیا۔ تفصیلات کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش کو موصل کی جنگ میں تاحال ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ رہا ہے۔ کرد ملیشیا نے نے موصل میں داعش کے زیر کنٹرول علاقے بعشیقہ پر حملہ کرکے علاقے کو داعش سے آزاد کرا لیا ہے۔ داعش نے موصل پر حملے کے بعد دباو کم کرنے کے لیے مغربی صوبے انبار پر حملے کئے ہیں جو پسپا کر دیے گئے۔ انبار میں رطبہ نامی قصبے کے میئرعماد میسل کا کہنا ہے کہ داعش نے ان کے علاقے میں تین جانب سے خطرناک حملے کیے۔ میئر کا کہنا ہے ان کے علاقے میں حکومتی افواج کی داعش کے ساتھ لڑائی ہوئی۔ سرکاری فوج نے داعش کو پسپا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب کرد پیش مرگہ نے موصل کے نواح میں داعش کے زیر کنٹرول علاقے بعشیقہ پر حملہ کرکے علاقے کو داعش سے آزاد کرا لیا ہے۔