Friday, April 26, 2024

عراقی فوج کی پیشقدمی‘ موصل سے ایک میل کے فاصلے پر پڑاﺅ ڈال لیا

عراقی فوج کی پیشقدمی‘ موصل سے ایک میل کے فاصلے پر پڑاﺅ ڈال لیا
October 26, 2016
بغداد (ویب ڈیسک) موصل کو داعش سے آزاد کرانے کے لیے سرکاری فورسز اور پیش مرگہ کے جنگجوو¿ں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ عراقی افواج کا خصوصی یونٹ داعش کے زیرقبضہ شہر موصل سے ایک میل کے فاصلے تک پہنچ گیا ہے تاہم یونٹ نے پیش قدمی روک دی ہے۔ دستہ امریکی سرپرستی میں قائم فورسز کا انتظار کررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عراقی فورسز کے اس دستے نے اس سے قبل موصل کے نواح میں داعش کے زیرقبضہ کئی عیسائی آبادیوں کو بھی آزاد کرایا تھا۔ خصوصی دستے کے فوجیوں کا کہنا ہے پیش قدمی کی صورت میں علاقے میں موجود شہریوں کی اموات ہو سکتی ہیں اس لیے وہ دیگر افواج کا انتظار کر رہے ہیں۔ دوسری جانب داعش نے موصل پر حملے کا دباو کم کرنے کے لیے مختلف شہروں میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ داعش کے ایک سو سے زیادہ جنگجووں نے کردوں کے زیر قبضہ شہر کرکوک پر حملے کیے۔ پولیس کے دفاتر، بجلی گھر اور ٹاو¿ن ہال پر ان حملوں میں کم از کم 98 افراد ہلاک ہو گئے۔ داعش کے جنگجو کرکوک کے بعد مغربی عراق میں رطبہ کے قصبے اور موصل کے مغرب میں واقع سنجار کے علاقے میں بھی حملے کرچکے ہیں۔