Friday, April 26, 2024

موصل میں داعش کے خلاف فیصلہ کن کارروائی شروع

موصل میں داعش کے خلاف فیصلہ کن کارروائی شروع
October 17, 2016
بغداد(ویب ڈیسک)عراق کے  شہر موصل میں داعش کے خلاف فیصلہ کن کارروائی شروع کر دی گئی ،عراقی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف کامیابی کا وقت آگیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل کا قبضہ چھڑانے کے لیے داعش کے خلاف اعلان جنگ کر دیاہے کہتے ہیں موصل کو آزاد کرانے کے لیے بڑی زمینی کارروائی شروع کر دی ہے۔ موصل کے کئی اہم پلوں پر فضائی حملے بھی کیے گئے ہیں کارروائی سے پہلےعراقی فوج نے موصل شہر میں جہاز کے ذریعے پمفلٹ گرائے  جن میں شہریوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ داعش کے زیر  قبضہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں جبکہ اس آپریشن میں تیس ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں ۔ ادھر امریکا کا کہنا ہے کہ مقامی شہری خوفزدہ نہ ہوں ۔