Saturday, May 18, 2024

اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے تم نے خطرناک کھیل کھیلا، مریم نواز کی عمران خان پر تنقید

اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے تم نے خطرناک کھیل کھیلا، مریم نواز کی عمران خان پر تنقید
April 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے تم نے خطرناک کھیل کھیلا، جھوٹ آج تار تار ہو گئے۔

جمعرات کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا این ایس سی جیسے سنجیدہ فورم کو سازشی ڈرامے کیلئے استعمال کیا گیا، ’’ ابسلوٹلی ناٹ ‘‘ کا جھوٹا نعرہ ان اڈوں کیلئے لگایا جو کبھی مانگے ہی نہیں گئے۔

مریم نواز نے لکھا کہ این آر او کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی منتیں کیں، جھوٹ بولا انہوں نے آپشن دیئے، وقت آ گیا ہے ایک ایک جھوٹ کا محاسبہ کیا جائے۔ مزید لکھا کہ حوصلہ رکھو، اب سامنا کرنا، ہمیشہ کی طرح بھاگ نہ جانا کیونکہ یہ قوم تمہیں اب بھاگنے نہیں دے گی!