Thursday, March 28, 2024

دنیا بھر میں آج ریبیز سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا ہے

دنیا بھر میں آج ریبیز سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا ہے
September 28, 2016
ملتان(92نیوز)دنیا بھر میں آج ریبیز سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پاکستان میں بھی  ریبیز کے سالانہ کئی کیس منظر عام پر آتے ہیں لیکن اس کا تدارک کبھی نہیں کیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق ریبیز ایک مہلک بیماری ہے جو کہ ریبیز وائرس سے متاثرہ کتے کے کاٹنے سے پیدا ہو تی ہے عام الفاظ میں  پاگل کتے کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی بیماری کو ریبیز کہتے ہیں طبی ماہرین کے مطابق کتے کے کاٹنے پر بر وقت ویکسین کروا نے سے اس مہلک مرض سے بچا جا سکتا ہے۔ جنوبی پنجاب میں  ہر سال آوارہ کتوں  کے کاٹنے کے سینکڑوں واقعات رپورٹ ہوتے ہیں مگر حکومتی عدم توجہ کے باعث خطے کے سب سے بڑے نشتر اسپتال میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک  میسر نہیں۔