Thursday, April 25, 2024

رینجرز کے اختیارات میں 90 روزکی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

 رینجرز کے اختیارات میں 90 روزکی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری
October 17, 2016
کراچی(92نیوز)وفاقی وزارت داخلہ نے  سندھ  حکومت کی درخواست پررینجرزکے اختیارات میں نوے دن کی توسیع کانوٹی فکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلٰی سندھ سید مرادعلی شاہ نے رینجرزکے اختیارات میں سترہ جنوری تک توسیع کردی یہ پہلی مرتبہ ہواہے کہ رینجرزکے اختیارات ختم ہونے سے قبل ہی توسیع کردی گئی۔ سندھ حکومت کی درخواست پروفاقی وزارت داخلہ نے رینجرزکے اختیارات میں توسیع کانوٹی فکیشن جاری کردیا۔رینجرزکواختیارات اینٹی ٹیررازم ایکٹ کے تحت دیے گئے ہیں اختیارات میں نوے دن کی توسیع جنوری 2017تک ہوگی  ۔ترجمان وزارت داخلہ کاکہناہے کہ اس مرتبہ رینجرزکے اختیارات کے معاملات نہایت خوش اسلوبی سےطے پاگئے ہیں ۔