Saturday, July 27, 2024

درگاہ شاہ نورانی پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ،وڈھ شہر کی کالعدم تنظیم کے گرد گھیرا تنگ

درگاہ شاہ نورانی پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ،وڈھ شہر کی کالعدم تنظیم کے گرد گھیرا تنگ
November 14, 2016
کراچی (92نیوز)درگاہ حضرت بلاول شاہ نورانی پر حملے کی تحقیقات پیش رفت ہوئی ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے شہر وڈھ  کی کالعدم تنظیم کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق بلاول شاہ نورانی مزار پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں پیش رفت  ہوئی ہے ، سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں بلوچستان کے علاقے وڈھ سے تعلق رکھنے والے گروہ کے ملوث ہونے پرتحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ اس گروہ کی سربراہی دہشت گرد  سعید برمی عرف لوہار کررہا ہے اس کے قریبی ساتھیوں میں حافظ معاذ اور شفیق مینگل شامل ہیں ۔ سعید برمی کی دہشت گرد کارروائیوں کا انکشاف شکار پور میں امام بارگاہ کے قریب سے پکڑے جانے والے خود کش بمبار نے کیا تھا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سعید برمی ہی  افغانستان سے دہشت گرد اور خود کش بمبار تیار کر کہ بلوچستان لایا تھا اور دہشت گردی کی کئی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ بھی ہے۔