Saturday, May 18, 2024

نواب شاہ : حساس اداروں نے کومبنگ آپریشن میں پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا

نواب شاہ : حساس اداروں نے کومبنگ آپریشن میں پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا
October 7, 2016
نواب شاہ (92نیوز)ملک  بھر میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کومبنگ آپریشنز  کئے  جا رہے  ہیں  نواب شاہ میں حساس اداروں نے پانچ  دہشت  گردوں  کو  گرفتار  کرکے  بڑی  تعداد میں اسلحہ  برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کےمطابق  نواب شاہ میں  تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا پولیس  اور حساس اداروں نے بروہی اور عظیم کالونی میں دو مختلف  کارروائیاں کیں اور اور پانچ   دہشت  گردوں کو  گرفتار کر لیا  دہشت   گردوں کے  قبضے سے  بڑی مقدار میں اسلحہ  بھی  برآمد کر لیا  گیا برآمد  کئے  گئے  اسلحے میں کلاشنکوف اور  مشین گنز کے علاوہ  بڑی  تعداد میں  گولیاں  بھی شامل ہیں ۔  پولیس  حکام کے مطابق  دہشت  گرد  محر م الحرام میں  کارروائی کرنا چاہتے  تھے  جسے حساس اداروں  کے تعاون  سے   ناکام بنا دیا گیا ہے ۔۔