Friday, April 26, 2024

انڈیا کی رواں ہفتے کنٹرول لائن پر تیسری بار بلااشتعال فائرنگ

انڈیا کی رواں ہفتے کنٹرول لائن پر تیسری بار بلااشتعال فائرنگ
October 3, 2016
مظفرآباد (92نیوز) بزدل دشمن بھارت منفی ہتھکنڈے آزمانے سے بازنہ آیا۔ لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے بھارت نے تیسری باری لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے افتخارآباد سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی سے بزدل دشمن کمین گاہوں میں چھپ گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ہفتے بھارت دو مرتبہ لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کر چکا ہے۔ نریندر مودی کے برسر اقتدار آتے ہی بھارت جنگی جنون کے نشے میں مخمور ہے مگر پاکستان کی بہادر افواج جوابی کارروائی کر کے اسے ہوش دلاتی رہتی ہیں۔