Thursday, April 25, 2024

بھارتی فورسز کی ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ‘ بچی سمیت 2افراد شہید

بھارتی فورسز کی ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ‘ بچی سمیت 2افراد شہید
October 24, 2016
سیالکوٹ (92نیوز) بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا۔ بھارتی فوج کی ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ سے دو پاکستانی شہری شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باونڈری پر چپرار‘ ہرپال سیکٹر‘ پھکلیاں اور چاروہ سیکٹرز پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں دو پاکستانی شہری جام شہادت نوش کر گئے جبکہ سات زخمی ہیں۔ شہید ہونے والوں میں ڈیڑھ سال کی بچی بھی شامل ہے۔ ادھر آئی ایس پی آر کا کہنا ہے پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی فورسز کی فائرنگ کابھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ مذکورہ سیکٹرز پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ رات دو بجے سے جاری ہے۔