Thursday, April 25, 2024

پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملے میں ”را“ ملوث ہے : ترجمان بلوچستان حکومت

پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملے میں ”را“ ملوث ہے : ترجمان بلوچستان حکومت
October 25, 2016
کوئٹہ (92نیوز) ترجمان بلوچستان حکومت کاکہناہے کہ حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ملوث ہونے کے خدشات موجودہیں۔ تفصیلات کے مطابق نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت انوار الحق نے کہا دہشت گردوں کے خلاف ہماری نفسیاتی جنگ مسلسل جاری ہے۔ ایسے حملے فٹ بال میچ کی طرح ہوتے ہیں دس بار ناکام ہوئے تو کوئی ایک گیارواں حملہ کامیاب ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں ”را“ ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر میں زیرتربیت ریکروٹس مسلح نہیں ہوتے اس لیے دہشت گردوں اتنی بڑی کارروائی کرنے میں کامیاب ہوئے۔