Monday, May 6, 2024

بھارت میں عام شہری نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنےکیلئے خوار ہوگئے

بھارت میں عام شہری نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنےکیلئے خوار ہوگئے
November 11, 2016
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں عام شہری نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے لئےخوارگئے  پانچ  سو اور ہزار کے پرانے نوٹ بندکئےہوئے تین روز گزر گئے مگر حالات زندگی معمول پر نہ آئے۔ تفصیلات کےمطابق لاکھوں بھارتی شہری  پانچ سواورہزارکےنوٹ تھامےسڑکوں  پرمارےمارےپھرنےلگے  مودی سرکار نےسوچانہ سمجھا،جھٹ سےپانچ سو اور ہزار روپے کےپرانے کرنسی نوٹوں پر پابندی  لگادی لیکن یہ  خیال نہ کیاکہ شہریوں پرکیابیتےگی۔ اب حالت یہ ہےکہ شہری  ہاتھوں میں بڑےنوٹ  لئےانہیں تبدیل کرانے کے لئےبینکوں  کےچکرپہ چکرلگارہے ہیں جہاں  لمبی  لمبی قطاریں نظرآتی ہیں۔ مودی سرکار کا موقف ہےکہ  کالے دھن کو ختم کرنے کےلئےانچ سو اور ہزار کے نوٹ پرپابندی لگائی گئی۔ لیکن لوگوں کا کہنا ہےحکومت نے نوٹ تبدیل کرنے کےلئے بہت کم وقت دیا ہے۔اس اقدام سے بڑے تاجر،کاروباری حضرات اور وہ لوگ متاثر ہوئے ہیں جن کا لین دین صرف نقد کرنسی پر چلتاہے۔ حکوممت نے  بدھ کی رات کو کرنسی نوٹوں پر پابندی  لگائی تھی جس کے بعد اچانک  کئی گھنٹے تک اے ٹی ایم مشینیں بھی  بندکردی گئیں۔