دبئی (92 نیوز) - بھارتی ریاست دہلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ ہریانہ کے علاقے فرید آباد میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز فرید آباد سے نو کلومیٹر مشرق اور دہلی سے 30 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ زلزلے سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔