Friday, April 26, 2024

بھارتی ریاست آسام میں طوفانی بارشوں سے سیلاب، 5 افراد ہلاک

بھارتی ریاست آسام میں طوفانی بارشوں سے سیلاب، 5 افراد ہلاک
May 17, 2022 ویب ڈیسک

آسام (92 نیوز) - بھارتی ریاست آسام میں طوفانی بارشوں سے سیلاب آگیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیچار ضلع میں سیلاب سے 2 اموات کی اطلاع ہیں، دیماہاساؤ میں مٹی کے تودے گرنے سے 3 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

مختلف اضلاع میں 16 مقامات پر نہروں کے پل ٹوٹ گئے، کئی علاقوں میں سڑکیں، پل اور مکانات مکمل یا جزوی تباہ ہوگئے۔

آسام کے 20 اضلاع میں تقریباً 2 لاکھ لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے، دیماہاساؤ کا ریاست کے باقی حصوں سے رابطہ منقطع ہو گیا، مقامی افراد کے ساتھ فائر اور ایمرجنسی سروسز کی متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔