Friday, April 26, 2024

بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں36پیسے گر گیا

بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں36پیسے گر گیا
September 29, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی جنگی جنون نے بھارتی معیشت کو خطرے سے دوچار کر دیا۔ سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوو¿ں کے بعد ممبئی اسٹاک مارکیٹ میں پانچ سو پوائنٹس کی کمی واقع ہو گئی جس کے بعد بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں چھتیس پیسے گر گیا۔ معاشی ماہرین کے مطابق نریندر مودی کی انتہاپسند پالیسیاں نہ صرف پاکستان اور ہندوستان بلکہ پورے جنوبی ایشیائی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں اور جنگ کی صورت میں اس کے اثرات سٹاک مارکیٹوں پر بھی پڑیں گے۔